جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

درخواست مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے، میں نہیں، انتخابی مقدمات ترجیحاََ سن رہے ہیں، چیف جسٹس

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کے لیے سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے سید ظفر علی شاہ کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے، ہم کیسے آپ کی درخواست سنیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ظفر علی شاہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے، وکیل ظفر علی شاہ نے جواب دیا کہ جو لوگ تاریخ کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 22 مارچ 2023 کا انتخابات نہ کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔وکیل ظفر علی نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کسی کے خلاف کارروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…