جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں، گنتی بھی نہیں کر سکتا، شاہین آفریدی

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، انہوں نے اتنے رنز کئے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا۔آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اور رضوان دنیا کی بہترین اوپننگ جوڑی ہے اور رہے گی، ورلڈ کپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورے پر مختلف کمبینیشن بنائیں گے، کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے، جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے جائیں گے تو سب کو معلوم ہو گا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈ کپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس پوزیشن پر کھیلے گا، نہیں چاہتے ورلڈ کپ سے قبل پھر کوئی انجری ہو جائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، دو ٹیسٹ میں زیادہ بولنگ ہو گئی تھی، مینجمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ پھر کوئی انجری ہو جائے، اگر سیریز جیتنے کا کوئی موقع ہوتا تو ضرور کھیلتا۔کپتان نے کہا کہ اولین ترجیح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، یہ فارمیٹ مجھے پسند ہے، میرے لیے بڑا فخر کا لمحہ ہے میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم اچھی کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنے چاہیے تھے۔انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر رہے تھے، کوشش ہو گی غلطیاں نہ کریں، اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے پر کوشش ہوگی سب کو موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پہلے اوور میں وکٹ اتنی زیادہ نہیں ہے، پہلے اوور میں وکٹ 15 یا 16 میچز میں ہو گی تاہم جب لوگ اْمید باندھ لیتے ہیں تو ہم بھی کوشش کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن سب سے زیادہ سپورٹ شکست کے وقت چاہیے ہوتی ہے، ہار کے موقع پر سپورٹ ملنی چاہیے جیتنے پر تو سب ہی سپورٹ کرتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جو کمی مجھ میں ہے کوشش ہو گی اس کو دور کروں، انسان ہمیشہ سیکھتا ہے، میں بھی سیکھ رہا ہوں، اپنے ملک کیلئے آخری دم تک جو کرنا ہو گا کروں گا، بولنگ کے وقت جب بورڈ کم اسپیڈ بتا رہا تھا تو ہمیں خود حیرت ہو رہی تھی، اتنا زور لگا کر بولنگ کر رہے اور اسپیڈ صرف 130 بتا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…