کویت ،غیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر میں ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد

1  اکتوبر‬‮  2015

کویت(آن لائن)کویت نے انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کرغیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر میں ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت ہیلتھ نے کڈنی کے مریضوں کیلئے ڈائیلاسز کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے کویت میں ڈائیلاسز پر پابندی کا قانون پہلے سے موجود تھا مگر اس پر عملدرآمد روک رکھا تھا جبکہ اب اس قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے کڈنی کے مریض غیر ملکیوں پر ڈائیلا سز کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کے المبارک العبداللہ الصباح کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں ڈائیلاسزکروانے کی منتظر غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ذرائع نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز ایک خصوصی عمل ہے جو کہ صرف اور صرف کویتی باشندوں کیلئے ہے۔واضح رہے کہ کویت حکومت ہیلتھ انشورنس فیس کے نام پر ایک سال کیلئے ایک غیر ملکی سے 60دینار اقامہ کے ساتھ ہی وصول کرتی ہے جو پاکستانی روپوں میں(25000) ہزار روپے فیس بنتی ہے جبکہ غیر ملکیوں کو ماسوائے ہسپتال سے پیناڈول ٹیبلٹ دینے کے ہیلتھ کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

مزید پڑھئے:” کوہ نور” ہیرے کے سفر کی دلچسپ اور حیرت انگیز کہانی



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…