بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

قندوز کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا، افغان حکام کا دعوی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی فورسز نے شمالی شہر قندوز کے بڑے حصے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے.خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا کہ رات گئے تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد شہر کے کون سے علاقوں کو کلیئر کرایا گیا، تاہم انتہائی اہم شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے امریکی اتحادی فورسز نے بھی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا.صوبہ قندوز کے گورنر حمد اللہ دانشی نے رائٹرز کو فون پر بتایا کہ “افغان سیکیورٹی فورسز نے شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر طالبان کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے”.افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ “کارروائی کا آغاز بدھ کی رات 11 بجے کیا گیا جو صبح 4 بجے اختتام پذیر ہوئی.”وزیری نے بتایا کہ” اب طالبان قندوز سے جاچکے ہیں اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے”.دوسری جانب طالبان ترجمان نے حکومتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جنگجو اب بھی حکومتی فورسز سے لڑائی میں مصروف ہیں اور شہر کے بیشتر حصے پر قابض ہیں.واضح رہے کہ 2001 میں امریکا کی جانب سے افغانستان میں طالبان حکومت گرائے جانے کے بعد افغانستان کے ایک اہم صوبائی دارالحکومت قندوز پر طالبان کا یہ پہلا باقاعدہ قبضہ سامنے آیا ہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لینے کا وعدیٰ تو کرلیا ہے تاہم وہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھنے سے قاصر نظر آرہے ہیں، جیسا کہ طالبان جنگجوو¿ں نے شہر کے اطراف میں اہم مقامات پر اپنی پوزیشنز مزید مستحکم کرلی ہیں اور افغان فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لیے گزر گاہوں پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔قندوز شہر میں موجود ایک مقامی ٹی وی پروڈیوسرنے بتایا ہے کہ طالبان نے سڑکوں پر کنٹینر نصب کردیئے ہیں تاکہ کوئی شخص شہر کے اندر اور باہر نہ جاسکے۔دوسری جانب قندوز کے قریب ایک پہاڑی بالا ہسار پر قائم اہم چیک پوسٹ پر تعینات 200 افغان سیکیورٹی اہلکار خوراک اور اسلحے کی کمی کے باعث اسے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جس سے افغان حکومت کو مزید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فضائی اڈے پر کی جانے والی امریکی فضائی کارروائی میں طالبان کے قندوز کے لیے نامزد گورنر ملا عبدالسلام دیگر 15 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگئے.ادھر طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں افغان انٹیلیجنس کی اس رپورٹ کو مسترد کیا گیا.خیال رہے کہ اس شہر میں طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک امریکی کی جانب سے 3 فضائی کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…