جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار

datetime 4  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 جون سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پہلے راؤنڈ میں پانچ، پانچ ٹیمیں چار گروپس میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا بھی شامل ہے اس لیے پہلے راؤنڈ میں اس گروپ کے زیادہ تر میچز امریکا میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم پہلا میچ 6 جون کو ڈیلیس میں امریکا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 9 جون کو نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ تجویز ہے جبکہ 11 جون کو پاکستان اور کینیڈا کا میچ نیویارک میں ہی ہوگا۔ 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ فلوریڈا میں شیڈول ہے۔پہلے راؤنڈ میں شریک ہر چار گروپس میں سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی جہاں انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے فیڈ بیک اور منظوری کے لیے یہ شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے اور اب جلد ہی حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی ٹائمنگ اور برصغیر کے ٹائم زون کے فرق کی بنیاد پر یہ میچ ایک روز قبل کرانے کا آپشن بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ نیویارک پاکستان کے وقت کے مطابق دس گھنٹے پیچھے ہے اور وہاں دوپہر میں شروع ہونے والا میچ یہاں رات گئے شروع ہوگا۔9 جون کو اتوار ہے اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ میچ 8 جون کو رکھ دیا جائے تاکہ اس کی فالوونگ متاثر نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…