جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف 82 رنز کی مزاحمت، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

datetime 3  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ بولر عامر جمال کی شاندار بیٹنگ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے ۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 97 گیندیں کھیل کر 82 رنز بنائے تھے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔سوشل میڈیا پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز کے سامنے ڈٹ کر مزاحمت کرنے پر عامر جمال کی تعریفیں کی جارہی ہیں،کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر عامر جمال کے شاٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

ایک اکاؤنٹ سے عامر جمال کی مزاحمت کو فلمی سین سے بھی تشبیہ دے دی گئی۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال اور میر حمزہ نے آخری وکٹ پر پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 227 رنز سے 313 تک پہنچایا تھا جس کے بعد عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…