جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بگ بیش، عثمان خواجہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)عثمان خواجہ بگ بیش میچز کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے۔آسٹریلوی اوپنر نے آئی سی سی کو غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امن کا پیغام دینے کیلئے درخواست کی تھی، مگر کونسل نے انھیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بیٹ پر ایسا کوئی نشان لگانے سے روک دیا۔عثمان کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی، جس میں بیٹر سے کہا گیا کہ اگر انھیں رواں سیزن میں بگ بیش کا کوئی میچ کھیلنے کا موقع ملے تو وہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگاسکتے ہیں۔گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پریکٹس کے موقع پر عثمان کے بیٹ پر یہ تصویر موجود تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی جس پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو بلے اور جوتوں پر امن کا نشان لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…