غیرقانونی طورپر بیرون ممالک میں رکھے گئے پیسے واپس لانے کا استثنیٰ ختم

30  ستمبر‬‮  2015

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں کالے دھن کو جائز قراردینے کی حکومتی مہم ختم ہوگئی ،نئی دہلی حکومت نے امید لگا رکھی ہے کہ غیر قانونی سرمایہ رکھنے والے حکومتی استثنیٰ کا فائدہ اٹھا کر اربوں روپے غیر ملکی بینکوں سے واپس لا سکتے ہیں،بھارتی ٹی وی کے م طابق بھارتی حکومت نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر چھپا کر رکھنے والوں کو تین مہینے کی مہلت دی تھی اور بدھ تیس ستمبر اِس مہلت کا آخری دن تھا، حکومت نے ایسے افراد کو استثنیٰ دیا تھا کہ وہ اپنا کالا دھن ظاہر کرنے کے بعد جائز حکومتی ٹیکس اور ہلکے جرمانے ادا کر کے موج اڑائیں،حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اب تک 65 ارب روپے ظاہر کیے جا چکے ہیں ،انکم ٹیکس محکمے کے اہلکار آنند راجن کا کہنا تھا کہ کوئی چھاپے نہیں مارے جائیں گے اور نہ ہی لوگوں کو انکوائری کے چکر میں ڈالا جائے گا بلکہ جو ظاہر کیا جا رہا ہے، ا ±س پر انکم ٹیکس کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ بہت ہی کم لوگوں نے اپنا کالا دھن ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب اسی موضوع پر منعقد کیے گئے ایک فورم میں دہلی ہائیکورٹ کے سابق جج انیل کمار کا کہنا تھا کہ استثنیٰ کا خالی وعدہ کافی نہیں ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ کالا دھن رکھنے والوں میں خوف پایا جاتا ہے۔ انیل کمار کے مطابق لوگ تذبذب میں مبتلا ہیں کہ آیا ایسا کرنے سے انہیں بریت ملے گی یا عدالتی کارروائی کا بھی سامنا ہو گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…