لاہور (نیوزڈیسک) بنکوں سے ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر احتجاج کے لئے پھر سرگرم ہو گئے ۔ احتجاجی لائحہ عمل کے لئے انجمن تاجران پاکستان کے دونوں دھڑوں نے اپنے اپنے اجلاس بلالئے ہیں ، انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے یکم اکتوبر اور خالد پرویز گروپ نے دو اکتوبر کو اپنے مشاورتی اجلاس بلائے ہیں ۔ اجلاس میں یکم اکتوبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ تین کی بجائے دوبارہ اعشاریہ چھ فیصد کرنے کے حکومتی فیصلے پر لائحہ عمل بنایا جائے گا ۔ خالد پرویز گروپ اجلاس میں سات اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کرے گا ۔ تاہم نعیم میر گروپ سات اکتوبر کی ہڑتال میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپنے مشاورتی اجلاس میں کرے گا ۔
تاجروں نے عید الاضحی کی وجہ سے احتجاجی تحریک مؤخر کر رکھی تھی ۔
ودہولڈنگ ٹیکس ، احتجاجی لائحہ عمل کیلئے تاجروں نے مشاورت شروع کر دی
30
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں