ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں ہونے والے تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔رواں ہفتے ڈھاکہ میں ایک اطالوی شہری کو گولی مار کرہلاک کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کی وزارت خارجہ نے اپنی ٹیم کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے لیے کلئیرنس نہیں دی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبر میں سیریز کے امکانات معدوم ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کو ڈھاکہ روانہ کرنے کی بجائے ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے سے انکار پر بنگلہ دیش میں کرکٹ شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں کرکٹ محفوظ ہے انہیں بنگلہ دیش کادورہ ضرور کرنا چاہئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں