لاہور( این این آئی)موجودہ نگران حکومت ملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت بن گئی ۔بطور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے 131دن مکمل ہو گئے ۔ اس سے پہلے محمد میاں سومرو کی نگران حکومت 130دن کی تھی ۔ انوار الحق کاکڑ نے 14اگست2023کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس(ر)ناصر الملک یکم جون 2018 سے18اگست2018تک نگران وزیر اعظم رہے ،جسٹس(ر) ناصر الملک 79روز کیلئے نگران وزیر اعظم رہے ۔میر ہزار خان کھوسو 25 مارچ 2013 سے 4 جون 2013 تک نگران وزیر اعظم رہے۔