اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے خط کا جواب دیدیا، سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے جواب میں کہاکہ باہمی سیریز کے بارے میں بات چیت اکتوبر میں آئی سی سی اجلاس کے دوران کی جائے گی، شہریار خان کا کہنا ہے کہ بدھ کو بھارت روانگی کا واحد مقصد دیرینہ دوست جگموہن ڈالمیا کی تعزیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو2 ستمبر کو خط لکھا تھا، انھوں نے اس میں تحریر کیا کہ بھارتی بورڈ کو وعدے کے مطابق دسمبر میں پاکستان کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کا انعقاد کرنا چاہیے۔ سابق سفارتکار بدھ کو کولکتہ روانہ ہوں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ انوراگ ٹھاکر نے میرے خط کاجواب دے دیا، انھوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بارے میں بات چیت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں ہوگی۔
چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ میرے دورے کا یک نکاتی ایجنڈا بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیاکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ہے، آنجہانی میرے دیرینہ دوست اور ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کے حامی رہے، وہ دسمبر میں باہمی سیریز کے حوالے سے بھی پ±ر امید تھے۔
پاک بھارت سیریز؛آئی سی سی میٹنگ کے دوران بات ہوگی
30
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں