اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش نے مغرب کے 50کروڑ افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنا لیا، جرمن صحافی کا دعویٰ

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوز ڈیسک)ایک جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش مغرب کیخلاف ’’ جوہری سونامی ‘‘ لانے کی تیاری کررہی ہے۔75 سالہ J252rgen Todenh246fer نے اس بات کا انکشاف جنگجو تنظیم کے ساتھ چند دن گزارنے کے بعد کیا ہے۔دراصل جرمن صحافی داعش کے حوالے سے تحقیقات کررہے تھے اور اسلامک سٹیٹ نے انہیں اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔ ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس نے داعش جنگجوؤں کے ساتھ10دن گزارے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں اتنی دہشت ناک تنظیم نہیں دیکھی ہے۔ جورجن نے بتایا اب وہ ’’10دن اسلامک سٹیٹ کے ساتھ ‘‘ کے عنوان سے کتاب لکھ رہے ہیں جس میں بہت بڑے انکشاف کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو قتل کرتے، شہریوں کو سزائیں ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور لوگ ان سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں اس کے جنگجوؤں سے سکائپ پر بات ہوتی تھی بعد میں انہوں نے اپنے علاقے میں آنے کی اجازت دے دی اور وہ عراق اور شام کے ان علاقوں موصل، رقا اور دیرالزور مین رہے جہاں داعش کا مکمل کنٹرول ہے۔

مزید پڑھئے:شیر کی ایک دن کی زندگی‘ گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے شیر مشرق ٹیپو سلطان‎

انہوں نے بتایا داعش کا مستقبل میں منصوبہ بڑا خوفناک ہے وہ مغرب اور ہر اس ملک کیخلاف جو انکی خلافت کا انکاری ہے میں ’’ جوہری سونامی ‘‘ لانا چاہتے ہیں وہ50کروڑ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ ابھی وقت ہے داعش پر کنٹرول کیا جائے ورنہ وہ دنیا کو تہس نہس کرکے رکھ دینگے۔یا درہے جرمن صحافی مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کے بہت بڑے ناقد ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…