اسلام آباد( این این آئی)ریفائنریز کی توسیع ،اپ گریڈیشن اورماحول دوست تیل کے حصول کیلئے پاکستان ریفائنری کا دو کمپنیوں ہنی ویل اور ایگزن سے معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان ریفائنریز لمیٹڈ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریفائنریز کی توسیع ،اپ گریڈیشن اورماحول دوست تیل کے حصول کیلئے دو کمپنیوں ہنی ویل اور ایگزن سے معاہدہ کرلیا۔
جس کے مطابق پی آر ایل کی ریفائنگ صلاحیت کو بڑھایا جائے گا،اپ گریڈ پروجیکٹ کے تحت پی آر ایل کی ریفائنری صلاحیت دوگنا کیا جائے گی ، ہائیڈرو سکمنگ سے ڈیپ کنورژن ریفائنری میں منتقلی کی جائے گی ، جبکہ پی آر ایل ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور یورو فائیو ایندھن تیار کرے گی۔معاہدے سے پی آر ایل کی ریفائننگ صلاحیتوں کو جدید بنانے میں مدد ملے گی ، اور یومیہ صلاحیت کو پچاس ہزار بیرل سے ایک لاکھ بیرل تک لایا جائے گا جبکہ موجودہ مشینری کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔