بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پرپابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا اور غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پرپابندی عائد کردی گئی۔

اعلامیے میں پی ایس ایل سمیت دیگرکمپنیوں کو ایسے پلیٹ فارمز سے کاروباری معاہدے نہ کرنے اور کمپنیوں کوپرانے معاہدے منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے کہا کہ گمراہ کن اشہارات چلانے والی ویب سائٹس غیر منظور شدہ اسکیموں کی مارکیٹنگ کرتی ہیں، ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی اسپانسرشپ کے لیے کام کرتی ہیں۔ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عوام قیمتی سرمایہ کا تقصان کر سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…