لاہور (نیوز ڈیسک ) دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں آرمی چیف کی مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف آسمان سے تارے تو توڑ کر نہیں لائے پھر بھی اتنی مقبولیت کی وجہ کیا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مدتوں کے بعد پاکستانی جو دیکھ رہے ہیں وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ایماندار شخص اپنے ساتھیوں سمیت سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں ۔آرمی چیف نے چاند تارے نہیں توڑے بلکہ صحیح معنوں میں اپنا حق ادا کر رہے ہیں اور اپنے منصب کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں۔
معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک دورے پر جن لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی سب نے ایک ہی سوال پوچھا کہ کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف چلے تو نہیں جائیں گے ۔
آرمی چیف نے قوم کو سکھ کا سانس دیا اس وجہ سے قوم جنر ل راحیل شریف کے گن گا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سکینڈل فری انسان ہیں ۔جنر ل راحیل شریف دیانتدار اور شجاعت سے بھر پور ہیں ۔
کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف چلے تو نہیں جائیں گے؟
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں