اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امسال وزارتِ مذہبی امور نے خدام الحجاج کے نام پر اپنے رشتہ دار حج پر بھجوادیے۔ وزارت نے سفارش کرکے 30 لوگوں کو خدام الحجاج ظاہر کرکے حج پر بھجوایا جن میں وفاقی وزیرِ مذہبی امورسرداریوسف کی بہو جمیلہ اخترکانام سرِفہرست ہے ۔ اس کے علاوہ سردار یوسف کے پرنسپل سیکرٹری سہیل عامرنے اپنی بیوی کے ساتھ ڈرائیورکو بھی خادمِ حج کے طور پر بھجوایا. وزارتِ مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن نورزمان نے اپنی اہلیہ حلیمہ نورزمان کو بھی سرکاری خرچ پر حج پر بھجوادیا۔
واضح رہے کہ خدام الحجاج کے نام پر جانے والوں کوسرکاری خزانے سے یومیہ 150 ریال خرچے کے بھی ادا کیے جاتے رہے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے خدام الحجاج کے نام پر 30 رشتہ داروں کو حج پر بھجوادیا
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں