پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا،اہم عہدیداران بھی زدمیں آگئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پی ایم ڈی سی کے ساتھ خلاف ضابطہ میڈیکل کالجوں کا الحاق کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کے خلاف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ خلاف ضابطہ میڈیکل کالجوں کے الحاق کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب نے سکینڈل میں ملوث کالجوں اور پی ایم ڈی سی بھی طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر نے رینجرز کی حراست کے دوران کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کئی اہم انکشاف کئے تھے۔ڈی جی رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے ہونے والی تفتیش اور کرپشن کے ثبوتوں پر مشتمل ایک مفصل رپورٹ نیب کو بھجوائی اور سفارش کی تھی کہ نیب ان ثبوتوں کی روشنی میں مزید تحقیقات کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ ڈاکٹر عاصم نے غیرقانونی طریقے سے مختلف میڈیکل کالجوں کا پی ایم ڈی سی سے الحاق کرایا۔قومی احتساب بیورو نے پی ایم ڈی سی کے ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سکینڈل میں پی ایم ڈی سی کے بعض اہلکار بھی ملوث ہوسکتے ہیں اور ذمہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات اور شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ان کی رینجرز سے حراست ختم ہونے پر کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے پر ملنے والے ثبوتوں اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جائےگا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…