بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے، ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سائفر کیس کا ٹرائل پہلے ہی شروع ہے۔

مناسب بیلنس ٹرائل کورٹ کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جرم پر اْکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کا الزام ہے، جرم میں معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا، بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں، اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ضمانت مسترد کر کے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے، آئین کے آرٹیکل 248 کا استثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے، شاہ محمود قریشی پر جلسہ میں تقریر کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کو جلسہ میں تقریر آفیشل ڈیوٹی میں نہیں آتی۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…