اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوئوں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ملزمان دو کروڑ روپے، ستر سے اسی تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے، تمام افراد کو یرغمال بنانے کے بعد تقریبا دو گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان رات دوبج کر بیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور چار بجے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔

عامربیگ نے کہاکہ ملزما ن نقدی، زیورات اور قیمتی سامان کے علاوہ دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے جنہیں بلوچ پل پر گاڑی سے اتار دیا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد پندرہ سے زائد تھی اور وہ پولیس موبائل، ویگو گاڑی، مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ہمارا سینیٹری کا ہول سیل کا کام ہے اور گھر میں دکانداروں کی رقم موجود تھی۔پولیس حکام کے مطابق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، کرائم سین یونٹ کو بھیج دیا ہے، مقدمہ درج کرنے کیلئے متاثرہ افراد کوب لایا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…