اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بچے سے بکرا چھیننے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے رانی پور میں بچے سے بکرا چھیننے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی ہدایت کو کورنگی سے گرفتار کیا گیاہے، اے ایس آئی اور اہلکاروں سے متعلق بکرا چھیننے کی خبر نشر ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی اور اہلکاروں کے خلاف خیر پور میں مقدمہ درج کیا گیا، واقعے میں ملوث دیگر اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل سامنے آئی تھی کہ خیرپور سے کراچی واپس آنے والی انڈسٹریل ایریا پولیس نفری نے ہنگورجہ کے قریب بچوں کو بکریاں چراہتے دیکھا تو ایک بکرا لوٹ کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہوگئے تھے۔متاثرین نے پولیس گاڑی کا پیچھا کیا تو اہلکار ہجوم دیکھ کر ٹھری میرواہ تھانے میں گھس گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ کراچی پولیس نے اسلحہ دکھا کر بچے سے بکرا چھینا، ٹھری پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے ہم پر لاٹھیاں برسائیں۔ٹھری میرواہ پولیس نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ بکرا واپس کر رہے ہیں معاملہ نہ بڑھائیں لیکن متاثرین کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…