اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یاماہا کمپنی نے اپنے موٹرسائیکلز کی قیمتیں پھر بڑھا دیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یاماہا کمپنی نے اپنے موٹرسائیکلز کی قیمتیں پھر بڑھا دیں۔تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی کی نے وائے بی آر میں نیلے کلر کی بایئک متعارف کرا دی ہے جس کی 17 ہزار 5سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 500 روپے تک پہنچ چکی ہے،اس کے علاوہ وائے بی زی 125 کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ وائے بی زی ڈی ایکس 4 لاکھ 23 ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔

دوسری جانب ملک میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کے 3لاکھ 70ہزار 966 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 فیصد کم ہے۔اکتوبر کے دوران ملک میں 101976 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں 114420 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ستمبر میں 107081 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر میں بڑھ کر 101976 یو نٹس ہو گئی،سال کے پہلے 4 ماہ میں ہنڈا کے 322260 یونٹس، سوزوکی کے 4995 یونٹس، سازگار انجینئرنگ کے 3880 یونٹس اور دیگر کمپنیوں کے 39831 یونٹس موٹرسائیکلزاور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…