جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چینی قونصلیٹ کی تعمیرات کے خلاف فیصلہ محفو ظ

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفو ظ کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رانا سجاد صدیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیمپس پل کے قریب چینی قونصلیٹ کی تعمیر جاری ہے اور قونصلیٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر سروس روڈ کو پختہ بنکرزتعمیر کر کے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث اردگرد کے رہائشیوں کو اپنے ہی گھروں میں محصور کر کے خوف وہراس میں مبتلا کر دیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی نہ ہی کسی شاہرہ کو بند رکھا جا سکتا ہے۔ عدالتی حکم پر قائم لوکل کمیشن نے موقع کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر جرح مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…