اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عدالت کا بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں دفعہ 302شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے استفسار کیا کہ ڈیفنس کار حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ،بتائیں لاہور میں کتنے لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے ؟۔سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 73لاکھ ہے جس میں صرف 13لاکھ افراد کے پاس لائسنس ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس کے پاس لائسنس نہیں ہوتا تو کوئی اپنے آپ کو جج کا بیٹا، کوئی وکیل اور کوئی صحافی کہتا ہے، آپ بتائیں کہ اتنے بڑے پیمانے پر کیسے بغیر لائسنس گاڑیاں چل رہی ہیں ؟ بتائیں ڈیفنس واقعہ کے بعد بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے کتنے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے 919افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیاگیا، رواں سال 14 لاکھ افراد کو لرنر لائسنس جاری کئے ہیں۔پولیس نے اپنے جواب میں کہا کہ ملزم افنان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افنان کے والد کی گرفتاری کیلئے رات گئے چھاپے مارے گئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی، لاہور ہائیکورٹ کا 2018 کا فیصلہ ہے اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟۔

بعدازاں جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص لائسنس کے بغیر گاڑی پر نہ آئے، ہر چوک میں ہر سگنل پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے، کم عمر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاتفرق کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…