ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی ٹی وی چینلز اور فلمیں بین

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپال میں کیبل ٹی وی کے آپریٹرز نے ملک بھر میں 42 بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی ہیں۔
کیبل ایسوسی ایشن کے صدر سدھیر پرجل نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز پر ’ملکی سالمیت کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے۔‘
کھٹمنڈو کے ایک سینیما کے عملے نے بتایا ہے کہ وہاں بھی دو دن سے بھارتی فلم نہیں دکھا دی جا رہی۔
کچھ دن پہلے ہی نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز) کے حال میں الگ ہونے والے دھڑے نے نیپال میں بھارتی فلموں اور ٹی وی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔
نیپال اور بھارت کے درمیان یہ کشیدگی نئے نیپالی آئین کی منظوری کے بعد سے پیدا ہوئی ہے جس پر بھارت کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔
نیپال کے جنوبی ترائی کے علاقے میں بسنے والے بھارتی نژاد ’مدھیشیوں‘ کا کہنا ہے کہ نیپال کے نئے آئین میں ان کے حقوق کا مناسب خیال نہیں رکھا گیا۔
اس علاقے کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رکھی ہے۔
نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی الزام لگایا تھا کہ بھارت نیپال کی غیر اعلانیہ اقتصادی ناکہ بندی کر رہا ہے تاہم بھارتی حکومت نے اقتصادی ناکہ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوے صورتحال کی وجہ نیپال میں آئین کے خلاف جاری احتجاج کو قرار دیا ہے۔
نیپال اشیائےضرورت ملک میں لانے کے لیے بھارت کے زمینی راستوں پر انحصار کرتا ہے اور منگل کو بھی اشیائے صرف سے لدے سینکڑوں ٹرک نیپال اور بھارت کی سرحد پر پھنسے رہے۔
رواں ہفتے ہی نیپال کی حکومت نے کٹھمنڈو میں بھارتی سفارت کار کو یہ پوچھنے کے لیے طلب کیا تھا کہ آخر بھارت اشیائے ضرورت لانے والے ٹرکوں کو نیپال میں داخل کیوں نہیں ہونے دے رہا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…