لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نیاداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ نے شادی کے بعد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریمبو نے مجھے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں شوبز انڈسٹری کو بھول گئی۔
انہوں نے کہا کہ ریمبو وہ انسان ہے جس کی مجھے اپنی زندگی میں تلاش تھی، اْن کی وفا، ایمانداری، سچائی اور محبت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا۔صاحبہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور میں اپنا غصہ ریمبو پر نکالتی ہوں لیکن میں خود کو غصے پر کنٹرول رکھنے کا مشورہ بھی دیتی ہوں۔