پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

957 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 208نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک)957 ارکان پارلیمنٹ میں سے اب تک صرف 208نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ 3وزرائے اعلیٰ سمیت کئی اہم شخصیات نے تفصیل جمع کرانے میں دلچسپی نہیں لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف۔ چئیرمین سینیٹ رضا ربانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے گوشوارے جمع کرادیئے۔روزنامہ جنگ کے صحافی طاہرخلیل کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات جمع کرانے میں صرف دو دن باقی ہیں لیکن اب تک 3 وزارئے اعلیٰ ، کئی وزرا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کو پانچ بار یاد دہانی کے خطوط لکھ چکا ہے۔گوشوارے جمع نہ کرانے والے30 ستمبر کے بعد قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےوزرائے اعلیٰ، ڈاکٹر فارو ق ستار سمیت جن957 ارکان نے گوشوا ر ے جمع نہیں کرائے ان میں104 سینیٹرز میں سے74 نے گوشو ا ر ے جمع نہیں کرائے، قومی اسمبلی کے342 میں سے277،پنجاب اسمبلی کے 307،سندھ اسمبلی 135، کے پی کے 111، اور بلوچستان اسمبلی کے55 ارکان نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…