اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پشاور،بارات کے روز دْلہے کا قتل، دْلہن ماسٹر مائنڈ نکلی، قاتل آشنا سمیت گرفتار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور میں شادی کے روز دْلہے کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دْلہے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دْلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق دْلہے کو قتل کرنے والے ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دْلہن کو پسند کرتا تھا، ملزم نے مقتول عدنان کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی واردات کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی تھی اور وہ اس کی خالہ زاد بھی تھی۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں دْلہن کو بھی حراست میں لیتے ہوئے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔ پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گیاکہ 2 دن پہلے فقیر آباد میں دْلہے کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد واقعے میں ملوث ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کیا گیا،قتل کے واردات میں دْلہن نے ماسٹرمائنڈ کا کردار ادا کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمہ کا تقریباً ایک سال سے ملزم کے ساتھ تعلق تھا،دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے خلاف تھے،اہل خانہ کے انکار پر دونوں نے مل کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، واردات کے دن دلہن نے مختلف نمبروں سے ملزم کو لوکیشن بتائی، اہل خانہ نے ملزمہ کو اس شادی پر مجبور کیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…