اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فرحت شہزادی کا اثاثوں سے متعلق بے بنیاد الزامات پر عطاء تارڑ کو 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ ، سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے نے اپنے اثاثوں سے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔فرحت شہزادی کی جانب سے ارسال کیے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں، عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں اثاثوں کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگائے، انہوں نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر کے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

لیگل نوٹس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہرت متاثر کرنے پر عطا تارڑ پانچ ارب ہرجانہ ادا کریں اور پریس کانفرنس کر کے سات دن کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں۔فرح خان کی جانب سے اپنے وکیل کے توسط سے ارسال کیے گئے قانونی نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عطا تارڑ نے معافی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ فرحت شہزادی کی جانب سے چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…