پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اچانک بے ہوش ہونیوالے مریض کی جان ایپل واچ نے بچالی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزڈیسک(این این آئی)ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا امریکہ میں مقیم ایک شخص کی ذندگی اس کی ایپل واچ نے بچا لی۔ 40 سالہ جوش فرمان گھر پر اکیلے تھے جب ان کی بلڈ شوگراتنی کم ہوئی کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور ان کا سر فرش پر لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران کلائی میں پہنی گئی ایپل کی اسمارٹ واچ نے گرنے کا پتہ لگاتے ہوئے 911 پر کال کی ، جب آپریٹر نے جواب دیا تو فرمان بولنے سے قاصر تھے۔

فرمان نے کے ایس این وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا، مجھے نہیں معلوم کہ میں کتنے عرصے کے لیے بیخبر رہا، جب بیدار ہوا تو چلا کہ میری ایپل واچ نے مدد کے لیے 911 ڈائل کیا ہے۔فرمان کے مطابق 911 مجھے سن نہیں سکتا تھا لیکن ان کے پاس گھڑی کی وجہ سے جی پی ایس تھا، اس لیے وہ جانتے تھے کہ میں کہاں ہوں۔فرمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی ایپل واچ میں ایمرجنیسی کانٹیکٹ رکھے تھے جس کی وجہ سے ان کی والدہ کو گرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ انہوں نے 911 آپریٹر کو فرمان کی طبی حالت کے بارے میں آگاہ کیا جس سے انہیں بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد ملی۔

ایپل واچز اور اسی طرح کے دیگر آلات گرنے، بے قاعدہ دل کی دھڑکن، اور دیگر طبی ہنگامی حالات کا پتہ لگا سکتے ہیں، اور ہنگامی خدمات کو الرٹ کرسکتے ہیں، چاہے صارف خود ایسا کرنے سے قاصر ہو۔اس کے گرنے کا پتہ لگانے کے فیچر کے علاوہ ایپل واچ میں کئی دیگر فیچرز بھی موجود ہیں جو ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔اس کا استعمال خون میں شکر کی سطح کو ٹریک کرنے ، انسولین انجکشن کے لئے یاد دہانی سیٹ کرنے ، اور ذیابیطس کیٹو ایسڈوسس کی علامات کی نگرانی کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔فرمان نے اپنی زندگی بچانے کا سہرا اپنی ایپل واچ کو دیتے ہوئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کی کجہ وہ اپنے پہننے والے آلات کی خصوصیات کے بارے میں مزید جانیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…