اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول ایک بار پھر واپس لے لیا گیا ہے، یہ دوسری مرتبہ ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول واپس لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں جس کے باعث شیڈیول واپس لیا گیا ہے، نئے شیڈیول کے اعلان تک ووٹر فہرستیں کھول دی گئی ہیں اور ووٹرز کے اندراج اور منتقلی کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں پر سے پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔