اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس ،الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا تحریک لبیک نے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں، ٹی ایل پی کے بارے میں رپورٹ میں نقائص، تضادات اور خامیاں پائی گئیں، ٹی ایل پی کو اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی نے 15 لاکھ 86 ہزار 324 روپے کی فنڈنگ کے ذرائع نہیں بتائے، یہ کہنا کہ ٹی ایل پی نے فنڈز میں بے قاعدگی نہیں کی بذات خود تضاد ہے، الیکشن کمیشن نے اس رقم کے بارے میں کہا یہ مونگ پھلی کے دانے کے برابر ہے، ٹی ایل پی معاملات کی اسکروٹنی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت نے ٹی ایل پی کے اکاؤنٹس کے بارے میں درخواست نمٹا دی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے فیض آباد کیس پر عملدرآمد کروانیکی یقین دہانی کروائی، اٹارنی جنرل نے حقائق جاننے کیلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن بنانے کی یقین دہانی کروائی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…