اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈیفنس میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، ڈیفنس میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس 7 میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتار چودہ سالہ کار سوار لڑکے کی وجہ سے پیش آیا۔

بتایاگیا ہے کہ رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ سجاد داماد، اور 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ہٹ کیا، لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔لواحقین نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں،واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…