بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازیاں 15 نومبر کوہوں گی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں 15 نومبر بروزبدھ کوصبح 9 بجے منعقد ہوں گی۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی رواں سال کی20 ویں اور مجموعی طورپر96ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے 3اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے بتا یاکہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی بھی15نومبر بروزبدھ کولاہور میں ہوگی جس کاپہلا انعام7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کی21ویں اور مجموعی طور پر44 ویں قرعہ اندازی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 1500 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد جبکہ 100 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہورمیں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…