اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

گندم کی بوائی کے وقت کھاد مافیا کی سازش، قیمتوں میں 2500 روپے تک کا اضافہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)گندم کی بوائی کا موسم آتے ہی کھاد مارکیٹ سے غائب کر کے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی گئی، کھاد کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ سے چھوٹا کسان پریشان ہو گیا۔حکومت نیفرٹیلائزر سیکٹر کیلئے قدرتی گیس کی قیمت میں 70 روپے کا معمولی اضافہ کیا تو کھاد مافیا نے کسانوں سے ہزاروں روپے فی بوری اضافی وصولی شروع کر دی۔گندم کی بوائی کا موسم شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں ڈی اے پی غائب کر دی گئی،یوریا کی قیمت بھی بڑھا دی گئی حکومت کاشتکاروں کو کھاد مقررہ قیمتوں میں مہیا کرنے یا دستیاب کروانے میں مکمل ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

کسانوں کی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی امیدیں بھی ختم ہو گئیں،یکم نومبر کو ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوتی تو کسانوں کو فائدہ ہوتا۔کسان گندم کی اضافی پیداواری لاگت سے سخت پریشان ہیں اورحکومت سے بھی مایوس ہیں۔گندم کے کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو کم از کم گندم کی کاشت کے وقت تو کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا چاہیے تھا،گندم کی بوائی کے بعد کھاد کی قیمتوں میں کمی ہو بھی گئی تو ہمیں کیا فائدہ ہو گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…