اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شادی کر لی۔گزشتہ ماہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بنی رہی تھی، ویڈیو میں علیزہ سحر ویڈیو کال کے دوران اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد اُس شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کر دی، جس پر صارفین کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ یہ علیزہ نے خود ہی اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
ویڈیو لیک ہونے کے بعداب علیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی۔