اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سابق اراکین و صوبائی اسمبلی کاشہبازشریف سے ملاقات کر کے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق اراکین و صوبائی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی ملی تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا ،جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی ،سابق رکن پنجاب اسمبلی آصف عباس اور میاں ماجد نوازنے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین ،احمد رضا مانیکا ،آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے ۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ،قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوشحالی کا دور ہے ۔مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے پارٹی قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…