اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پانچ فوجیوں کو قتل کرنے والے سپاہی محمد سعید کو ملٹری کورٹ کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ۔ سپاہی محمد سعید کا دوران ڈیوٹی فوجیوں کو قتل کے جرم میں کورٹ مارشل ہوا اور ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی ۔مقدمے کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے کرنل(ر) محمد اکرم نے عدالت کو بتایا کہ فوجی عدالت نے میرے موکل کا موقف پوری طرح سنے بغیر سزائے موت سنا دی ۔ اس لئے نظرثانی کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ تفصیل سے ہمارا موقف سنا جائے ۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کا تفصیلی موقف سننے کے بعد ملٹری کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔
مزید پڑھئے:دنیا کی زندگی کے بعد ہم جنت کے باغ میں ملیں گے ڈیانا۔۔۔