اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جائیداد کے تنازع پر مسجد میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسجد میں جائیداد کے تنازع پر بزرگ شہری پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔پولیس کے مطابق مسجد میں تشدد کا واقعہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسجد میں نماز کے لیے آنے والے بزرگ پر کچھ افراد نے تشدد کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اعجاز جیسے ہی نماز کی نیت کرنے لگا تو ایک نوجوان نے اس پر حملہ کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری گوہر اور چوہدری فیصل نامی نوجو ان بزرگ شہری پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کرتے ہیں جبکہ قریب ہی موجود بزرگ شہری کا بیٹا ابرار اپنے والد کو بچانے کے لیے بیچ میں آتا ہے تو حملہ آور اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اس دوران حملہ آور کے مزید ساتھی بھی مسجد پہنچ کر تشدد شروع کردیتے ہیں۔تین افراد نے مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اس کے بیٹے ابرار کو مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ بیٹے ابرار کا سر پھٹنے اور جسم میں دیگر اعضا پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…