سیالکوٹ ( نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں سسرالیوں نے تین ہفتوں کی نوبیاہتا دلہن کو کم جہیز لانے پر تیزاب پلا کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ تکریم بی بی کو مغلپورہ میں اس کے ہماسائیوں نے ہسپتال پہنچایا ان کے مطابق تسکین بی بی کے سسرال نے اس کو تیزاب پینے پر مجبور کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی موت تیزاب کی وجہ سے ہوئی۔ تسکین کی صرف تین ہفتے قبل عمران مغل نامی لڑکے سے شادی ہوئی تھی اور اس کے سسرال والے مناسب جہیز نہ ملنے پر اکثر اسے مارتے پیٹتے رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والے گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ یہ پانچ دنوں میں ڈسکہ میں دوسرا واقع ہے جب خاتون کو جہیز نہ لانے پر مار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل انیبہ شہزادی نامی خاتون کو اس کے خاوند نے زہر دے کر مار ڈالا تھ۔