اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے گیس قیمتوں میں ہوشربااضافے کے معاملہ پرنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم ازکم بل 1ہزار 5 سو 41روپے مقررکرنے کافیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے کم ازکم بل1541روپے مقررکرنیکافیصلہ کیا ہے، مقررہ بل کے علاوہ دیگر ٹیکسز بھی بلوں میں شامل کیے جائینگے،مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعشاریہ 6 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 1251 روپے سے بڑھا کر 2445روپے جبکہ 1ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 2053 سے بڑھا کر 4ہزار999روپے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ 1.5 ایچ ایم کیوب پر قیمت 3ہزار 6سو 8روپے سے بڑھ 8127روپے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 6 ہزار 200سے بڑھ کر13616روپے تک پہنچ جائے گا۔