بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی سے متعلق مقدمے میں ضمانت منظور

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی کے واقعات میں ضمانت منظور کرلی۔پیرکوراولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دور ان سابق وزیر داخلہ اپنے وکیل سردارعبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ شیخ رشید کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، ان کے متعلق 9مئی کے واقعات کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

عدالت نے تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی اور سابق وزیر داخلہ کو 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔جج ملک اعجاز آصف نے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظرآرہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا۔علاوہ ازیں عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت بھی 8نومبر تک منظور کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…