حریم شاہ کا جنسی ہراسگی سے متعلق اہم انکشاف، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونیکا بھی اعتراف کرلیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2023

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے حریم شاہ سے کئی موضوعات اور ان سے متعلق حال ہی میں بننے والے تنازعات پر سوال کیے۔جنسی ہراسگی سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ مجھے زندگی میں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن اس کے جواب میں میں نے ان لوگوں کا اتنا نقصان کیا کہ انھیں اپنے نقصان کا اندازہ ہی نہ ہو سکا اور انھیں سمجھ بھی نہیں آئی کہ یہ لڑکی کیسے آئی اور کیا کر کے چلی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہوگیا میں اپنے کسی بھی کام پر افسوس نہیں کرتی، نا ہی میں نے کبھی اپنے کسی کام پر ملال کیا ہے، میں اب بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں نے سب سیکھ لیا، کیا پتا اس کے بعد بھی مجھ سے غلطیاں ہو جائیں لہٰذا میں ایسا کچھ کہہ نہیں سکتی۔حریم شاہ نے کہاکہ میں نے مقبول سیاسی شخصیات کے ساتھ جو کچھ بھی کیا اس کی وجہ پیسہ یا مقبولیت نہیں تھی بلکہ پاکستان کی عوام کیلئے کیا تاکہ میں ایسے افراد سے متعلق عوام کو واضح کر سکوں۔

پیسوں کے ساتھ وائرل ویڈیو اور پھر منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ پیسے کسی کے تھے لیکن اس کیلئے میں ایک انکشاف ضرور کروں گی کہ پاکستان میں ایف آئی کے ادارے خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، میں خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہ چکی ہوں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جانتی ہوں مجھے ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ غلط ہے لیکن لوگوں میں مقبول شخصیات کو آگے لاکر ایسے کام کروائے جاتے ہیں کیوں کہ مقبول لوگوں کیلئے باہر نکل کر ایسے کام کرنا یا پھر لوگوں تک پہنچنا مشکل نہیں ہوتا، ہو سکتا ہے اب یہ سلسلہ بند ہو چکا ہو لیکن بہت سے لوگ پاکستان سے باہر پیسے لے کر جاتے ہیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…