بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

عاصم اپنے ساتھ ہمیشہ اسلحہ لے کر گھومتے تھے ، مولانا طارق جمیل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

تلمبہ (این این آئی)معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی خودکشی سے متعلق ان کے کزن عارفین نے کہا ہے کہ عاصم اپنے ساتھ ہمیشہ اسلحہ لے کر گھومتے تھے۔نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عارفین عاصم جمیل کی عادات، بیماری اور موت پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے،عارفین نے بتایا کہ عاصم بھائی کو اسلحے کا شوق تھا مجھے لگتا تھا وہ اسلحہ اس لیے لے کر گھومتے ہیں۔

عارفین نے بتایا کہ میں 2009سے عاصم جمیل کے ساتھ ہوں، اپنی فیملی کے ملک یا پھر باہر جانے پر میں یہاں عاصم کے ساتھ رہتا تھا، ہم اس دوران کھیتوں میں، ہر جگہ ایک ساتھ گھوما کرتے تھے، انھیں پہاڑ وں کے بجائے صحرا پسند تھے، عاصم کا اپنی رعایا کے ساتھ اوڑھنا بچھونا تھا۔ عاصم جمیل کے چچا زاد بھائی عارفین کے مطابق عاصم گزشتہ کئی سالوں سے بہت تکلیف میں تھا، انھیں اگر کوئی زندگی کی دعا دیتا تھا تو وہ یہی کہتے تھے کہ مجھے ہر دعا دو بس زندگی کی دعا نہ دو، عاصم بچپن سے ہی بہت زیادہ ذہنی دبا اور ڈپریشن کا شکار تھے۔

دوران انٹرویو عارفین نے بغیر کسی کا نام لیے اور بغیر کچھ واضح کیے کہا کہ میں انٹرویو دیکھنے والے ناظرین کو یہ سمجھانا چاہوں گا اپنے بچوں کا بچپن سے ہی بہت خیال رکھیں کیوں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ قریبی رشتے داروں کی وجہ سے ہمارے کتنے بڑے نقصانات ہو جاتے ہیں۔عارفین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہ یہی وہ وجہ تھی جس کی وجہ سے عاصم کی زندگی کا کوئی بھی حصہ صحیح سے نہیں گزرا، ان کا بچپن شادی شدہ زندگی سب بہت مشکل رہی۔عارفین نے ان کی بیماری پر بات کرتے ہوئے انھیں ڈسلیکسیا کی بیماری تھی جس کے باعث وہ نہ اسکول میں پڑھ سکے نہ ہی مدرسے میں لیکن اس کے باوجود انھوں نے سن سن کر 28 پارے حفظ کرلیے تھے ان کیسامنے قرآن پاک ہو تو وہ نہیں پڑھ پاتے تھے لیکن اگر انھیں یہی قرآن پڑھ کر سنایا جاتا تو انھیں یاد آجاتا تھا کہ یہ کون سا پارہ اور سورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…