اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی تبلیغی اجتماع میں شرکت

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی ۔ جمعہ کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیخ رشید احمد کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئیں ۔ایکس پر جاری کردہ ویڈیوز کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت ۔

ویڈیو میں شیخ رشید احمد کو اجتماع کے دیگر شرکا کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔اجتماع میں شرکت کے موقع پر وہاں موجود شرکاء کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔یاد رہے کہ شیخ رشید احمد گزشتہ ماہ چند روز غائب رہنے کے بعد اچانک ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے غائب رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 40 روزہ چلے پر گئے تھے۔

جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے گزشتہ ہفتے لال حویلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد لال حویلی کو ڈی سیل تو کر دیا گیا ہے تاہم میں اپنی رہائش گاہ جانے سے پہلے تبلیغی اجتماع میں شرکت کروں گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…