رائے ونڈ ( این این آئی)شرکاء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی،ریلوئے پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،پنجاب پولیس نے پہلی بار ریلوے اسٹیشن کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کرواکر نفری تعینات کردی ،اے ایس پی سدرہ خان ،اے ایس پی شاہ رخ خاں نے پنڈال اور ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے پیدل شرکت کی،نماز جمعہ کی ادائیگی سے دو گھنٹے قبل وضو گاہوں پر شدید رش رہا،نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افرادنے کھانے کے حصول کیلئے کینٹین کا رخ کرلیا۔
نماز جمعہ کے بعد بیانات کا سلسلہ جاری رہا ،خطبہ جمعہ کے دوران پنڈا ل میں مکمل سناٹا چھا گیا ،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ سے آنے والے ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔اجتماع گاہ کے ارد گرد سینکڑوں حفاظ اکرام سورة یاسین کی تلاوت کرتے رہے ،کتب خانوں سے شرکاء اسلامی تعلیمات کی کتب خریدنے میں مصروف رہے ،پنڈال کے باہر قائم عارضی بازار میں لنڈا فروشوں کی چاندی رہی،مقامی تعطیل کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ پنڈال میں ادا کی ،قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔