اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آپ نے کبھی دنیا میں کوئی ایسی خاتون دےکھی یا سنی ہے جسے دبلا پتلا ہونے کا کوئی شوق نہیں۔ نہیں دےکھی یا نہیں سنی تو آج ہم آپکو ایسی خاتون سے ملاتے ہیں جو سمارٹ ہونا نہیں چاہتی۔ وہ ہے برطانیہ کی 31سالہ ٹی وی آرٹسٹ وٹنی تھور جس کا وزن تقریبا ً سوا 4من ہے۔وٹنی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسے دبلی پتلی ہونے کا کوئی شوق نہیں اس کے دوست اسے بہت پسند کرتے ہیں اور وہ خود بھی اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہے۔ اس نے بتایا وہ روزانہ پانچ کلومیٹر سیر کرتی ہے اسے شوگر اور بلڈ پریشر نہیں ہے۔یاد رہے وٹنی نے گزشتہ سال اپنے رقص کی ویڈیو ” موٹی لڑکی کا رقص “ کے عنوان سے انٹر نیٹ پر لوڈ کی تھی جسے8 کروڑ افراد نے لائک کیا تھا اس نے بتایا وہ اب رقص کی نئی ویڈیو تیار کررہی ہے اور اسے امید ہے اس بار پہلے کی نسبت زیادہ لوگ اسے پسند کرینگے۔