اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سائیکلنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کو رینٹ پر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس میں شہریوں میں واک، سائیکلنگ کلچر کے فروغ پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہ کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بڑی فوڈ چینز کے تعاون سے سائیکل اور پیدل آنے والے افراد کو خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کو رینٹ پر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔

سائیکلنگ انڈسٹری، لاہور میں سائیکلنگ کے کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے،انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں و شاپنگ ایریاز کے گرد ٹیپا سائیکلنگ کے لیے خصوصی لین مارک کرے گا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مال روڈ، کنال بینک روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ کے اہم حصوں پر سائیکلنگ لین اور پارکنگ اسٹینڈ بنائے جائیں۔ اجلاس میں ٹیپا اور پی آئی ٹی بی نے اپنا ایکشن پلان پیش کیا۔ کمشنر لاہور نے عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن طلب کرلی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر، شہر کی بڑی سوسائٹیاں بھی شہریوں کو سائیکلنگ کی سہولت فراہم کریں۔

لاہور میں ماحول دوست اقدامات کو پروان چڑھا رہے ہیں، شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہفتہ وار سائیکلنگ کی سرگرمیاں جاری، لاہور میں سائیکلنگ اور واک کے کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ مہم میں تعلیمی ادارے، سائیکلنگ کمپنیاں، سروسز پروائیڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کمشنر آفس کے ہمراہ ایل ڈی اے، ٹیپا، پی ایچ اے، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پی آئی ٹی بی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، سموگ فری اقدامات اٹھارہے ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سول سوسائٹی، وکلا، ڈاکٹرز، پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، پی آئی ٹی بی، واسا، ٹیپا، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، سی پی آر او ایم سی ایل و دیگر افسران نے شرکت کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…