بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کے نتیجے میں 155 دکانداروں کا چالان 14لاکھ18 ہزار جرمانہ عائد 3 دکانیں سیل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیا خوردنوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بلا رعایت کاروائی کریں، انھوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیلئے اقدامات کریں او رشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے

گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں اور کاروائی کی رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی، کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا اور اس سلسلے میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکنہ ریلیف دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دباوں برداشت نہیں کیا جائیگا، کمشنر کراچی نے کہا کہ ہے کہ آج کہ روز گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں آج 155 دکانداروں کا چالان 14 لاکھ 18ہزار جرمانہ عائد3 دوکانیں سیل اور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی،

ضلع وسطی میں اشیا خوردنوش، مرغی، سبزی، گوشت، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 13 دکانداروں کا چالان 2لاکھ 30ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع ملیر میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 12دکاندار کا چالان 92ہزار جرمانہ عائد کیا،ضلع شرقی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 12دکانداروں کا چالان 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ضلع غربی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 10دکانداروں کا چالان 29ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،

ضلع کیماڑی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 81دکانداروں کا چالان6 لاکھ 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات کمشنر کنٹرول روم نمبر 99203443 یاریسکیو 1299 پر درج کراسکتے ہیں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…