پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے افغان فنکاروں کی واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں افغان فنکاروں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ افغان فنکار یو این ایچ سی آر کیساتھ رجسٹرڈ ہیں، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ سکتے، افغانستان واپسی کو روکا جائے۔عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔